ETV Bharat / city

Demolition Drive in Dal Lake Areas: ڈل جھیل کے مختلف علاقوں میں ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی جاری

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی Lakes Conservation and Management Authority کی انفورسمنٹ ونگ نے ناؤ پورہ، شاہ داد باغ اور حبک علاقے میں انہدامی کارروائی عمل میں لاکر ان تعمیرات کو منہدم کیا جوکہ غیر مجاز Demolition Drive in Dal Lake Areas تھیں۔ سعد کدل، عشائی باغ، لشکری محلہ اور فورشور روڈ پر غیر قانونی طور بنائے گئے 7 ڈھانچے مسمار کیے گئے۔

lakes-conservation-management-authority-conduct-demolition-drive-in-different-areas-of-dal-lake
ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی ڈل جھیل کے کئی علاقوں میں جاری
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 3:34 PM IST

Updated : Jan 19, 2022, 4:37 PM IST

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی Lakes Conservation and Management Authority نے اپنی انہدامی کارروائی کو جارہی رکھتے ہوئے جھیل ڈل کے آس پاس اور گرین بلیٹ میں غیر قانونی طریقے سے تعمیر کئے گئے مختلف ڈھانچوں کو مسمار کیا Demolition Drive in Dal Lake Areas۔

ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی ڈل جھیل کے مختلف علاقوں میں جاری

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ Enforcement Wing LCMA نے ناؤ پورہ، شاہ داد باغ اور حبک علاقے میں کارروائی عمل میں لاکر ان تعمیرات کو منہدم کیا جوکہ غیر مجاز تھے۔ اس کے علاوہ سعد کدل، عشائی باغ، لشکری محلہ اور فورشور روڈ میں 7 ڈھانچوں کو مسمار کیا جو کہ غیر قانونی طور بنائے گئے تھے۔

وہیں محکمے نے اپنے ان دو نگران ملازموں کو بھی معطل کیا، جنہں مذکورہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو ابتدائی طور روکنے اور ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ کو وقت پر مطلع کرنے کی ذمہ داری تھی۔

ادھر انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران مختلف علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

گرین بیلٹ DAL LAKE GREEN ZONE BELT میں غیر قانونی طور بنائے جارہی ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ متعدد زیر تعمیر دوکانوں کو بھی ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کو عمل میں لاکر منہدم کیا۔

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ لاوڈا اور گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے پرہیز کریں۔ وہیں انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sewerage System Line for Houseboats: ہاؤس بوٹس کو سیوریج لائن سے جوڑنے کا نیا منصوبہ کیا واقعی کارگر ہوگا

واضح رہے کئی عناصر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت یا قانون کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کے طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلق محکمے نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Last Updated : Jan 19, 2022, 4:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.