ضلع گاندربل کےشاہ محلہ کلن گنڈ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف آج شاہ محلہ کلن گنڈ کے لوگوں نے سرینگر۔کرگل شاہراہ پر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔
احتجاجیوں نے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی جس کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔
احتجاجی لوگوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے روز بھی محکمہ جل شکتی مقامی بستی میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ۔جس کی وجہ سے عید کے روز بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کے سپروائزر کو اگرچہ اس بارے میں کئی بار آگاہ کیا گیا ،لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے علاقے میں تعینات سپروائزر کا فوری طور پر تبادلہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
مزید پرھیں:
اس بارے میں جب ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ انجینئر کنگن فاروق احمد ڈار کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے بتایا کہ کلن کے شاہ محلہ میں آج ہی پائپیں نصب کرکے پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔