سرینگر: نیشنل انسٹی ٹیوشنل ریکنگ فریم ورک یعنی این آئی آر ایف 2022 میں کشمیر یونیورسٹی جموں یونیورسٹی سے آگے ہے۔این آئی آر ایف میں مجموعی طور کشمیر یونیورسٹی نے 84 ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ جموں یونیورسٹی نے 93 واں مقام حاصل کیا ہے۔Kashmir University Ranking
یونیورسٹی درجہ بندی میں کشمیر یونیورسٹی نے 53 واں اور جموں یونیورسٹی 56 واں نمبر حاصل کیا ہے۔ انجینئرنگ اداروں میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر 66 پوزیشن پر ہے جبکہ شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی 101 ویں نمبر پر ہے۔ نظم و نسق کے زمرے میں نئے قائم کردہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ جموں نے 36ویں رینک حاصل کی ہے اور جموں یونیورسٹی نے اس زمرے میں 100 واں نمبر حاصل کیا۔ شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی نے فن تعمیر کے زمرے میں 16 واں مقام حاصل کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے ملک کے اعلی کالجز اور یونیورسٹیز کی درجہ بندی کے لیے قومی ادارہ جاتی فریم ورک جاری کیا گیا ہے۔ جوکہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جاری کیا ۔این آئی ایف آر انڈیا رینکنگ 2022 کا اعلان 10 زمروں کے لیے کیا گیا ۔جس میں انجیئرنگ،منیجمنٹ، فارمسی،آرکیٹیکچر ،قانون ،میڈیکل،ڈینٹل اور ریسرچ وغیرہ شامل ہیں۔