ETV Bharat / city

Kashmiri Youth Joining Militancy Due to Bjp Policy: بی جے پی کی وجہ سے ہی نوجوان ملیٹنسی میں شامل ہورہے ہیں: محبوبہ مفتی - نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل

سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سخت گیر رویہ اور پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ Mehbooba Mufti criticized on BJP

Kashmiri Youth Joinnig Militancy Due to Bjp Policy
بی جے پی نے جو ماحول بنایا ہے اس کی وجہ سے نوجوان ملیٹنسی میں شامل ہورہے ہیں: محبوبہ مفتی
author img

By

Published : May 29, 2022, 4:31 PM IST

سرینگر : جموں کشمیر میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات دگرگوں ہیں اور بی جے پی حکومت کی جموں و کشمیر کے تئیں سخت گیر پالیسیوں کے خلاف نوجوان میں غصہ ہے جس کی وجہ سے وہ عسکریت پسندوں کی صفوں شامل ہو رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے اور اب انہیں بیرونی ریاستوں کی جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے والدین کو ملاقات کے لیے سفر کرنا انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی سے حالیہ ملاقات میں انہوں نے یہ مسائل منوج سنہا کے سامنے رکھے اور ان کو آگاہ کیا کہ سخت پالیسیوں کے بجائے وہ سیاسی اپروچ استعمال کریں جس سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ Mehbooba Mufti

بی جے پی نے جو ماحول بنایا ہے اس کی وجہ سے نوجوان ملیٹنسی میں شامل ہورہے ہیں: محبوبہ مفتی

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ای ڈی اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے فاروق عبداللہ یا عمر عبداللہ یا ان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنا اصل میں پی اے جی ڈی کو کمزور کرنے کے ہتھکنڈے ہیں جن سے پی اے جی ڈی کے رہنما کمزور نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جو فرمان یا پالیسیاں نکالی جارہی ہیں ان کے خلاف مزاحمت کرنا لازم و ملزوم بن گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.