ETV Bharat / city

PAGD on Kashmiri Pandits Relocation: 'کشمیری پنڈتوں کو وادی سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا'

کشمیری پنڈت ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کو وادی سے باہر منتقل کرکے جموں اور دیگر محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے۔ تاہم ایل جی ملاقات کے بعد پی اے جی ڈی ترجمان یوسف تاریگامی اور رویندر رینہ نے کہا کہ ان کا یہ مطالبہ قابل قبول نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر پنڈت ملازم راہل بھٹ کو بڈگام کے چاڈورہ تحصیل دفتر میں عسکریت پسندوں نے ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین وادی سے باہر ملازمت کرنے کا مطالبہ کرہے ہیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔PAGD on Kashmiri Pandits Relocation

PAGD Delegation Meets L-G Manoj Sinha
PAGD Delegation Meets L-G Manoj Sinha
author img

By

Published : May 15, 2022, 3:57 PM IST

Updated : May 15, 2022, 4:34 PM IST

بی جے پی اور پی اے جی ڈی وفود نے آج پنڈت ملازم کی ہلاکت اور ان کے عدم تحفظ کے مطالبات کے سلسلے میں ایل جی منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی۔ کشمیری پنڈت ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کو وادی سے باہر منتقل کرکے جموں اور دیگر محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے۔ تاہم ایل جی ملاقات کے بعد پی اے جی ڈی ترجمان یوسف تاریگامی اور رویندر رینہ نے کہا کہ انکا یہ مطالبہ قابل قبول نہیں ہے، تاہم ایل جی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان کو وادی میں محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ PAGD on Kashmiri Pandits Relocation

کشمیری پنڈت ملازمین کو وادی سے باہر نہیں منتقل کیا جائے گا، رویندر رینہ

واضح رہے کہ کشمیر پنڈت ملازم راہل بھٹ کو جمعرات کو ضلع بڈگام کے چاڈورہ تحصیل دفتر میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد وادی میں پی ایم پکیج کشمیری پنڈت ملازمین نے احتجاج کیا اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان کو وادی سے باہر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ تاہم انتظامیہ کے افسران جن میں ایل جی کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار شامل تھے، ان مظاہرین سے ملے اور ان کا یہ مطالبہ منظور نہیں کیا۔ یہ ملازمین مسلسل احتجاج پر ہیں اور اب یہ سیاسی رخ اختیار کر چکا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے ایل جی انتظامیہ اور مرکزی سرکار کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار اقلیتی آبادی کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JK BJP President Meets LG: کشمیری پنڈت ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے گا، رویندر رینہ

Last Updated : May 15, 2022, 4:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.