ETV Bharat / city

سرینگر: گولفنگ کے ساتھ شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے کی پہل - کشمیر گولف ٹورنامنٹ

رائل اسپرنگ گولف کورس میں 18 ہولز ہیں جب کہ یہ 372 ہیکٹر اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ قدرتی حسن اور موسم کے اعتبار سے کشمیر گولفنگ کے لیے موزوں جگہ ہے۔ ملکی سطح پر جے کے اوپن 2021 کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جانے سے جموں و کشمیر میں سیاحتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔

سرینگر:گولفنگ کے ساتھ سیاحتی صنعت کو فروغ کی پہل

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 7:35 PM IST

Updated : Sep 16, 2021, 7:44 PM IST

گولف کورس میں پریکٹس کررہے ہیں ملک کے یہ نامور گولفر کہیں اور نہیں بلکہ جنت نظری کشمیر کے خوبصورت رائل اسپرنگ گولف کورس میں موجود ہیں جو کہ مقابلے کے لیے تیار ہورہے ہیں۔ رائل اسپرنگ گولف کورس میں جے کے اوپن 2021( JK open 2021) ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں نہ صرف ملکی بلکہ عالمی شہرت یافتہ گالف کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

سرینگر: گولفنگ کے ساتھ شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے کی پہل

پی جی ٹی آئی کی جانب سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں کل 126 گولفرس حصہ لے رہے ہیں۔ ملک کے مختلف گولف کورسس میں کھیل چکے یہ کھلاڑی سرینگر کے رائل اسپرنگ گولف کورس کو دیکھ کر بے حد متاثر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مقابلے منعقد کئے جانے سے کشمیر میں گولف کھیل کو کافی فروغ حاصل ہوگا۔

رائل اسپرنگ گولف کورس میں اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے اور پروفیشنل گولفنگ کا بغور مشاہد کرنے کے لئے سرکاری اسکولوں کے طلباء کو بھی موقع فراہم کیا گیا ہے۔ یہ وہ بچے ہیں جو کہ اس کھیل میں دلچسپی رکھتے ہوئے اکیڈمی میں گولف کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ تربیت پارہے ان بچوں کا کہنا ہے کہ رائل اسپرنگ گولف کورس کا پہلی بار مشاہدہ کرنے اور ملکی سطح کے نامور کھلاڑیوں کو رو برو دیکھتے ہوئے انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:پلوامہ میں وادیٔ کشمیر کا سب سے بڑا 'ہاکی ٹرف' زیر تعمیر

رائل اسپرنگ گولف کورس میں 18 ہولز ہیں جب کہ یہ 372 ہیکٹر اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ قدرتی حسن اور موسم کے اعتبار سے کشمیر گولفنگ کے لیے موزوں جگہ ہے۔ ملکی سطح پر اس نوعیت کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جانے سے سیاحتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔
ملک کے الگ الگ حصوں سے آئے ہوئے گولفرس مزید مقابلے منعقد کرنے پر زور دے رہے ہیں تاکہ ابھرتے ہوئے گولفرس کو بھی اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع فراہم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:Golf in Jammu & Kashmir: جموں و کشمیر گولف کے لیے بہترین مقام

یہ ٹورنامنٹ رواں ماہ ستمبر کی 18 تاریخ تک جاری رہے گا۔ البتہ محکمۂ سیاحت مستقبل میں مزید بڑے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

Last Updated : Sep 16, 2021, 7:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.