گاندربل: جموں و کشمیر کے کنگن گاندربل میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ان بدعنوانیوں کی سی بی آئی جانچ چاہتے ہیں جو اس سروس میں بھرتی کے دوران ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمارا امتحان تین بار منعقد ہوا لیکن کامیاب امیدواروں کے بجائے اقربا پروری کی بنیاد پر ملازمت دی گئی ہے اور اب جب تک انصاف نہیں ملتا تب تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کیے لیکن کسی نے ہماری بات نہیں سنی جس کی وجہ سے ہمیں جموں کا سفر کرنے پر مجبور ہونا پڑا اور اب ضرورت پڑنے پر نئی دہلی کے جنتر منتر پر بھی احتجاج کرنے سے گُریز نہیں کریں گے۔ JK Aspirants Demand CBI Enquiry of Recruitment Scam in Fire and Emergency Services