ETV Bharat / city

Internal Crisis in J&K Congress: جموں و کشمیر کانگریس داخلی انتشار کا شکار

کانگریس پارٹی کے اس داخلی انتشار کے پیش نظر کارکنان مایوس ہیں اور رہنماؤں کو متحد کرنے کی کوشش میں سرگرداں ہیں Internal Crisis in j&K Congress۔ بعض تجزیہ کاروں کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ یہ انتخابات کا وقت ہی طے کرے گا کہ کیا کانگریس کا خیمہ غلام احمد میر کہ صدارت میں متحد ہوگا، یا غلام نبی آزاد اپنی سیاسی بازی مارنے میں کامیاب ہوں گے۔

جموں و کشمیر کانگریس داخلی انتشار کا شکار

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 8:59 PM IST

جموں و کشمیر میں بھی کانگریس پارٹی کی بساط بکھرتی نظر آرہی ہے Jammu & Kashmir Congress party facing Internal Crisis۔ گزشتہ ہفتوں میں کانگریس کے سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی آزاد نے جموں خطے کے مسلم آبادی علاقوں میں متعدد ریلیاں منعقد کیں اور پارٹی کو بھی نشانہ بنایا۔

جموں و کشمیر کانگریس داخلی انتشار کا شکار

غلام نبی آزاد کی اس سرگرمی میں ان کے ساتھ وہ بیس رہنما بھی شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جنہوں نے جموں وکشمیر کانگریس کمیٹی کے موجودہ صدر غلام احمد میر کے خلاف بغاوت کا جھنڈا بلند کیا ہے اور ان سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

غلام نبی آزاد کی ان ریلیوں سے غلام احمد میر نے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ لیکن غلام احمد میر نے پارٹی کا خیمہ منقسم ہونے کی خبروں کو مسترد تو کیا، لیکن ساتھ ساتھ اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ بیشتر سینئر رہنما گزشتہ چار برسوں سے پارٹی کی سرگرمیوں سے دور رہے ہیں۔

غلام نبی آزاد کے ساتھ رہنے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ غلام احمد میر کی صدارت سے پارٹی کی شناخت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور وہی ایک وجہ ہے کہ یہاں بھی کانگریس پارٹی بکھرتی نظر آرہی ہے۔

  • مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں کانگریس کو جھٹکا، آزاد نواز رہنماؤں کا استعفیٰ

کانگرس کے اس تقسیم سے کارکنان مایوس ہیں اور رہنماؤں کو متحد کرنے کی التجا کر رہے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کہنا ہے کہ یہ انتخابات کا وقت ہی طے کرے گا کہ کیا کانگرس کا خیمہ غلام احمد میر کہ صدارت میں متحد ہوگا، یا غلام نبی آزاد اپنی سیاسی بازی مارنے میں کامیاب ہوں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.