ETV Bharat / city

Political Reaction on Srinagar Attack: سرینگر پولیس پارٹی پر فائرنگ، سیاسی رہنماؤں کا رد عمل

سرینگر کے لال بازار علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد کی ہلاکت پر کشمیر کے سیاستدانوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ Politicians React on Srinagar Attack

j-and-k-politicians-strongly-condemned-the-attack-on-police-in-srinagar
سرینگر پولیس پارٹی پر فائرنگ، سیاسی رہنماؤں کا رد عمل
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 7:12 AM IST

Updated : Jul 13, 2022, 9:41 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ روز ہونے والے عسکریت پسندانہ حملے کی کشمیری سیاستدانوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ Politicians React on Srinagar Attack

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ 'سرینگر میں تعینات جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا جس میں اے ایس آئی مشتاق احمد ڈیوٹی کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 'اے ایس آئی مشتاق کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔"

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ 'لال بازار Lal Bazar Attack میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے پر بہت دکھ ہوا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اے ایس آئی مشتاق احمد کے اہل خانہ سے میری تعزیت اور شدید زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کے لیے دعائیں۔"

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ 'ایک بار پھر عسکریت پسندی کی لہر۔ دلیر پولیس آفیسر کی شہادت کی افسوسناک خبر۔ خاندان کے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے"۔

اس کے علاوہ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کا کہنا تھا کہ 'سرینگر میں جموں و کشمیر پولیس پر وحشیانہ حملے پر گہرا صدمہ، اے ایس آئی مشتاق احمد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ان شرمناک حرکتوں نے صرف کشمیریوں کے خاندانوں کو تباہ کیا ہے اور ہمیں لامتناہی درد دیا ہے۔"

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jul 13, 2022, 9:41 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.