سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز سرینگر میں 'دی رسیسٹنس فرنٹ 'کے چار انڈر گراؤنڈ کارکن/ او جی ڈبلیوز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ملزمان بشارت احمد پامپوری ولد بشیر احمد پامپوری ساکن میدان پورہ سرینگر، عادل شفیع بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکن دریش کدل سرینگر، مزمل فیاض صوفی ولد فیاض احمد صوفی ساکن باغ سندر پائین کاک سرائے، کرن نگر سرینگر اور عادل مشتاق میر ولد مشتاق احمد میر ساکن باغ سندر پائین میدان پورہ سرینگر کو تخریبی سرگرمیوں کے بارے میں مخصوص معلومات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔"
پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ملزمان ریڈوانی، کولگام کے سرگرم ٹی آر ایف عسکریت پسند باسط احمد ڈار اور عیدگاہ سرینگر کے مومن گلزار کو مدد فراہم کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ او جی ڈبلیو پاکستان میں مقیم اپنے ہینڈلرز کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔
ان افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ کی دفعہ 13,18,38,39 اور آئی پی سی کی دفعہ 120B کے تحت ایف ائی آر نمبر 10/2022 درج کی گئی ہے