ETV Bharat / city

سرینگر: فوج کا سُپر 30 سے طلبا کا مستقبل روشن - نیت طلباء

بھارتی فوج کی جانب سے وادیٔ کشمیر میں مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نیٹ امتحانات کے لئے مفت تعلیم و دیگر سہولیات فراہم کئے گئے ہیں، جس سے طلبہ کو اپنا مستقبل سنوارنے میں مدد ملی ہے۔

سرینگر :فوج کا سپر 30 سے طلباء کا مستقبل روشن

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 7:30 PM IST

فوج نے سرینگر میں سُپر 30 پروگرام کے تحت جموں وکشمیر کے بارہویں جماعت کے تیس طلبہ کو کوچنگ فراہم کی۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ فوج کے ذریعے اس پروگرام کے تحت ان کو پڑھائی، کونسلنگ، ہاسٹل و دیگر سہولیات مہیا کرائی گئیں جس کے سبب انہیں نیٹ امتحان پاس کرنے میں مدد ملی۔ یہ طلبہ آج جموں وکشمیر کے مختلف میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔

سرینگر :فوج کا سپر 30 سے طلباء کا مستقبل روشن

ان طلبہ کے والدین بھی فوج کی جانب سے فراہم کرائے گئے مواقع سے بہت خوش ہیں جس کے سبب یہ طلبہ اس کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔

ان طلبہ کو سرینگر میں کشمیر کے 15 ویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے انعامات سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈی پی پانڈے نے بتایا کہ جولائی 2018 میں فوج نے مقامی نوجوان کا مستقبل سنوارنے کے لیے سُپر 30 پروگرام شروع کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ دو برسوں میں 68 طلبہ نیٹ امتحان میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں اور مستبقل میں یہ اپنے وطن کے لوگوں کی خدمت کریں گے۔

مزید پڑھیں:ایس ایم سی نے سرینگر کے دو علاقوں کا نام تبدیل کیا

انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 2018 میں فوج نے یہ پروگرام تجربے کے طور پر شروع کیا تھا اور کامیابی کے بعد اب اس سال 20 طالبات کو بھی یہ کوچنگ فراہم کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.