سوشل میڈیا کا مطلب عوام کے درمیان مختلف ذرائع سے مواصلاتی روابط پیدا کرنا ہے جو موجودہ دور کے معاشرے کے مزاج، خیالات، ثقافت اور عام زندگی کی کیفیت پر دور رس اثرات کا حامل ہے اس کا بہاؤ وسیع اور لا محدود ہے۔
کوئی سماج کے مختلف موضوعات اور آس پاس کے ماحول کو اپنے مزاحیہ انداز میں پیش کررہا ہے، کوئی کسی کی نقل اتار کر تو کوئی مزاحیہ انداز کا نغمہ فلماکر لوگوں کی دل جوئی کررہا ہے۔ کوئی روایتی فن اور لوک سنگیت کی صنف لڑی شاہ کے ذریعے لوگوں میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔
سید اریج صفوی جسے کشمیر کی تاریخ میں پہلی خاتون لڑی شاہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ناپید ہو رہی اس ادبی صنف کو جہاں اپنا کھویا ہوا مقام دلانا چاہتی ہیں وہیں یہ اپنے نئے نئے ویڈیوز کے ذریعے لڑی شاہ کو نئی نسل تک پہچانے کی کوشش بھی کررہی ہیں۔
syed areej on reviving ladishah in kashmir
ٹیکنالوجی کے اس دور میں وادی کے کئی مزاحیہ ادکار Comedy Actors بھی اب یوٹیوب کا سہارا لیے اپنی فنکاری اور اداکاری سے لوگوں کو محظوظ کررہے ہیں۔ جوکہ کسی زمانے میں ٹی وی یا ریڈیو ڈراموں تک محدود ہوا کرتے تھے۔
مشہور اداکار حسن جاوید یوٹیوب یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے مزاحیہ اداکاری میں نوجوانوں کے آگے آنے کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں تاہم وہ کہتے ہیں کہ کوئی بھی مزاحیہ ویڈیو لوگوں کے سامنے پیش کرنے سے قبل زبان اور اسکرپٹ کا خاص دھیان رکھا جانا چاہیے۔
actor hassan javed on kashmiri comedy
- یہ بھی پڑھیں:پنجابی نغموں میں جان ڈالنے والا کشمیری گلوکار
ان نوجوانوں میں کئی ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے اس ہنر کو مشغلے کے طور پر استعمال میں لاکر لوگوں کو ہنسانا چاہتے ہیں لیکن کئی سارے اپنی یوٹیوب چینلز کے ذریعے اچھی خاصی کمائی بھی کررہے ہیں۔