ETV Bharat / city

ہاوس بوٹ مالکان تاریخی ورثہ کو سرکار کے سپرد کرنے پر مجبور - سرینگر میں واقع ڈل جھیل

وادی کشمیر کے شعبہ سیاحت کی اہم پہچان ہاوس بوٹ کو کہا جاتا ہے جبکہ سرینگر کی ڈل جھیل بھی ہاوس بوٹز کی وجہ سے معروف ہے لیکن حالات اور حکام کی سخت گیر پالیسیوں کے سبب ہاوس بوٹ مالکان پریشان ہیں۔

ہاوس بوٹ مالکان تاریخی ورثہ کو سرکار کے سپرد کرنے پر مجبور

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 7:52 PM IST

سرینگر میں واقع ڈل جھیل کی صفائی کےلیے حکومت نے عدالت کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے باز آبادکاری پالسی کے تحت ڈل جھیل سے ہاوس بوٹز کو خالی کرنے اور انہیں متبادل جگہ فراہم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس پالیسی کے تحت حکومت نے گزشتہ برس نئی ہاوس بوٹ پالیسی کو لاگو کیا ہے جس سے ہاوس بوٹ کی مرمت انتہائی مشکل کن بن گیا ہے۔

ہاوس بوٹ مالکان تاریخی ورثہ کو سرکار کے سپرد کرنے پر مجبور

ہاوس بوٹ مالکان کا کہنا ہے کہ ناسازگار حالات سے شعبہ سیاحت کو شدید نقصان ہوا ہے اور دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہورہا ہے۔ ہاوس بوٹ مالکان انجمن کے جنرل سکریٹری عبدالرشید نے بتایا کہ ہاوس بوٹ کی تعمیرنو کرنا دگر گوں ثابت ہو رہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت کی سخت گیر پالسی کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ وہ خود اس تاریخی ورثہ کو سرکار کے سپرد کرنا چاہتے ہیں۔

ہاوس بوٹ بیرونی ممالک کے سیاحوں کا مسکن ہوتا تھا لیکن گزشتہ تین دہائیوں سے ناسازگار حالات کی وجہ سے کئی ممالک کی جانب سے کشمیر جانے پر ایڈوائزری جاری کی ہے جس سے بیرونی سیاحوں کے آمد میں انتہائی کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی جامع مسجد سرینگر میں طویل عرصہ بعد ادا کی گئی نمازِ جمعہ

ہاوس بوٹ مالکان کا کہنا ہے کہ سرکار کی عدم توجہ کے سبب مقامی سیاح ہاؤس بوٹز کی طرف راغب نہیں ہوتے جس کی وجہ سے سیزن میں بھی ہاوس بوٹ خالی ہوتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ بازآبادکار پالیسی کے باوجود بھی سرکار نے ابھی تک متبادل جگہ اور روزگار فراہم نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.