ETV Bharat / city

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر مستعفی - Comptroller and Auditor General of India

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے استعفی دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جی سی مرمو کو بھارت کا نیا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) مقرر کیا جائے گا کیونکہ موجودہ کمپٹرولر جنرل راجیو مہریشی اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے ہیں۔

has LG murmu resigned
has LG murmu resigned
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 10:54 PM IST

Updated : Aug 6, 2020, 12:42 AM IST

جموں و کشمیر میں پانچ اگست کی شام سے اچانک لیفٹننٹ گورنر کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے لگیں جس پر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔

متعدد شوشل میڈیا صارفین جن میں نامور صحافی بھی شامل ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو کو بھارت کا نیا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل مقرر کیا جائے گا کیونکہ موجودہ کمپٹرولر جنرل راجیو مہریشی اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے ہیں۔

ٹویٹ
ٹویٹ

عمر عبدللہ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا: 'جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر سے متعلق سے یہ باتیں کہاں سے آئیں؟ یہ باتیں چند گھنٹے قبل سے گردش کر رہی ہیں اور اب یہ انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں۔'

کچھ خبروں میں بتایا گیا کہ راجیش موہر جموں و کشمیر کے نئے لیفٹننٹ گورنر ہونگے تاہم ان خبروں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جی سی مرمو نے بھارتی صدر کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔ ان کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2020, 12:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.