گزشتہ روز کشمیر صوبے کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ نتائج میں ایک مرتبہ پھر لڑکیوں نے بازی ماری۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے اعداد وشمار کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر 72180 امیدوار شامل ہوئے تھے جن میں 54700 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔
ضلع پلوامہ کے سرکاری اسکول کے طالب علم نے آرٹس مضمون میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سہیل احمد ڈار نے آرٹس سبجیکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا Suhail Ahmad Dar ,Arts Topper ہے۔
اس سلسلے میں سہیل احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں جموں وکشمیر میں اردو ادب زبان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتا ہوں۔"
انہوں نے کہا کہ" یہاں کے اکثر نوجوان میڈیکل سبجیکٹ میں جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طالب علم کی لگن جس سبجیکٹ میں ہو وہی سبجیکٹ انہیں پڑھنا چاہتے اور اس میں وہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں اس کے والد غلام محمد ڈار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی خوش ہوں مجھ امید ہے کہ ہمارے گاؤں کے دوسرے طالب علم بھی اسی طرح کوشش کرکے گاؤں کا نام روشن کریں گےـ
وہیں ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ایمن امین Aiman amin topper science stream نے سائنس مضامین میں 99.2 فیصد نمبرات حاصل کرکے کشمیر صوبے میں چوتھی جب کہ ضلع پلوامہ میں پہلی پوزشن حاصل کی ہے۔
امتحانات کے نتائج سامنے آنے کے بعد جونہی یہ خبر ایمن امین کے گھر پہنچی تو یہاں خوشیوں کا سماں بندھ گیا اور رشتے دار، دوست، احباب ان کے گھر مٹھاٸیاں لے کر انہیں مبارکبادی پیش کرنے کے لیے آتے رہے۔
وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے تواریخی گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول Government Girls Higher Secondary School Sopore کے بارہ لڑکیوں نے اس امتحانات میں پوزیشن حاصل کی ہیں۔
اس سلسلے میں آج گرلز ہائر سکنڈری اسکول کے منتظمین بالخصوص پرنسپل حنیفہ قریشی کی زیر قیادت میں ان طالبہ کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی کی گئی۔
اس دوران کامیاب طالبہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم اس کامیابی کا تاج اپنے والدین اور اپنے اساتذہ کو ہی دینا چاہتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اگرچہ کورونا کی وجہ سے ہم کافی زیادہ متاثر ہوگئے لیکن ہم اپنے اساتذہ کی زیادہ شکریہ ادا کرنا چاہتے کیونکہ انہوں نے ہم سب کو کافی زیادہ سپورٹ کیا جس کی وجہ سے ہم آج اس مقام پر پہنچ گئے۔"
- یہ بھی پڑھیں:Class 12 result Zero % in Gurez: ہائر سیکنڈری اسکول گریز، بارہویں جماعت کے نتائج اس بار بھی صفر فیصد
اس موقع پر اسکول کے وائس پرنسپل نسیمہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ" ہم آج اپنے اسکول کے بچوں کی کامیابی پر کافی مسرت اور خوشی منا رہے ہیں کیونکہ ان بچیوں نے سوپور کا نام ہی نہیں بلکہ پورے ضلع کا نام روشن کیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ" وقت فوقتاً ہم نے غریب بچوں کو لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی فراہم کیے ہیں، تاکہ یہ طالبہ اپنے تعلیم کو جاری و ساری رکھ سکیں گے۔ "