ETV Bharat / city

Ghulam Nabi Azad to launch his own party in JK غلام نبی آزاد عنقریب پارٹی کا اعلان کریں گے - غلام نبی آزاد عنقریب پارٹی کا اعلان کریں گے

آزاد نے گزشتہ روز کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیکر سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلادی۔ کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کے نام ایک مکتوب میں انہوں نے اپنے استعفی کی وجوہات بیان کیں جس میں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت طفلانہ اور غیر سنجیدہ رہی ہے جبکہ کانگریس ان کی قیادت میں 2014 سے دو لوک سبھا انتخابات ہار چکی ہے۔ کانگریس نے آزاد کے استعفی کو ان کی خودغرضی اور موقع پرستی سے تعبیر کیا ہے۔ Ghulam Nabi Azad to launch his own party in J-K

آزاد
آزاد
author img

By

Published : Aug 27, 2022, 12:24 PM IST

Updated : Aug 27, 2022, 2:36 PM IST

پانچ دہائیوں تک کانگریس کے ساتھ جڑے رہنے والے سینئر سیاستدان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد جموں میں ایک عوامی جلسے میں اپنی نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ 4 ستمبر کو جموں پہنچیں گے اور اگلے روز شہر میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا جائے گا جس میں وہ اپنی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ Ghulam Nabi Azad to launch his own party in JK

آزاد نے گزشتہ روز کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیکر سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلادی۔ کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کے نام ایک مکتوب میں انہوں نے اپنے استعفی کی وجوہات بیان کیں جس میں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت طفلانہ اور غیر سنجیدہ رہی ہے جبکہ کانگریس ان کی قیادت میں 2014 سے دو لوک سبھا انتخابات ہار چکی ہے۔ کانگریس نے آزاد کے استعفی کو ان کی خودغرضی اور موقع پرستی سے تعبیر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Azad to Form New Party کانگریس سے علیٰحدگی کے بعد غلام نبی آزاد پارٹی بنائیں گے

آزاد کے استعفی کے فوراً بعد جموں و کشمیر سے کئی سینئر کانگریس لیڈروں نے بھی اپنے استعفی پارٹی صدر کو روانہ کئے۔ حال ہی میں نامزد کئے گئے جموں و کشمیر کے کانگریس صدر وقار رسول وانی نے آزاد کے استعفی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے سب سے پرانی پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل ہی وہ آزاد سے ملے تھے لیکن انہوں نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ پارٹی سے الگ ہورہے ہیں۔

دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کے کئی سینئر رہنما آج جموں سے دلی روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ مرکزی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دلی روانہ ہونے والے لیڈروں میں وقار رسول وانی اور رمن بھلہ شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ لیڈران پارٹی لیڈروں سے ملنے کے بعد دلی میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

Last Updated : Aug 27, 2022, 2:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.