ETV Bharat / city

ترال: کیا محکمۂ جل شکتی کو کسی حادثے کا انتظار ہے؟ - محکمہ نے ناکارہ کنواں کو کھلا چھوڑ دیا

ترال کے شریف آباد علاقے میں محکمۂ جل شکتی نے کئی لاکھ روپے خرچ کرکے ایک کنواں کھدوایا تھا لیکن تکنیکی اعتبار سے کنویں کے خراب ہونے کے سبب اسے کھلا ہی چھوڑ دیا گیا ہے جس پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ کنویں کو جلد بند کرایا جائے، کیونکہ اس سے بچوں اور جانوروں کو خطرہ لاحق ہے۔

کیا محکمہ جل شکتی کو کسی حادثے کا انتظار ہے

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 10:22 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے شریف آباد علاقے میں محکمۂ جل شکتی نے ایک 505 فٹ گہرا کنواں کھدوایا تھا جو تکنیکی اعتبار سے ناکارہ ثابت ہوا ہے۔

ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار نبھا رہا

مقامی لوگوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمے نے کئی لاکھ روپیے خرچ کرنے کے بعد اس کنویں کو کھدوایا تھا لیکن ناکارہ ثابت ہونے کے سبب اس کا مُنہ کھلا چھوڑدیا گیا، مسلسل پانی جمع ہونے کی وجہ سے کنویں کی چوڑائی روز روز بڑھتی جارہی ہے جب کہ پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ کنویں کو ناکارہ ثابت ہونے کے بعد کھلا رکھ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں بچوں اور مویشیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگر: ہمیں جنت سے جہنم میں دھکیل دیا گیا

مقامی لوگوں نے کنویں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہاں کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ عوام نے کنواں کھدواکر رقم ضائع کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ کنویں کو جلد بند کیا جائے، کیونکہ اس سے بچوں اور جانوروں کو خطرہ لاحق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.