گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ ماہی پروری کی طرف سے مامر کنگن میں ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری بشیر احمد بھٹ کی موجودگی میں 20 مچھلی پالنے والے کسانوں میں مختلف اقسام کے نئے آلات تقسیم کئے گئے۔
ڈائریکٹر بشیر احمد نے کلن اور دیگر مقامات پر زندہ مچھلیوں کے بیج نالہ سندھ میں ڈالے۔
مزید پڑھیں: گاندربل کے لار علاقے میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج
اس میں پیدا ہونے والی ٹروٹ مچھلیوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔
موقع پر ان کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر ماہی پروری ارشاد احمد شاہ، اسیسٹنٹ ڈائریکٹر ماہی پروری گاندربل غلام جیلانی پنڈت کے علاوہ محکمہ کے دیگر اہلکار تھے۔