ETV Bharat / city

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی برقرار

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں بدستور جمعہ کی نماز پر پابندی عائد ہے۔ آج ایک مرتبہ پھر سے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی برقرار
جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی برقرار
author img

By

Published : Oct 29, 2021, 8:40 PM IST

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں بدستور جمعہ کی نماز پر پابندی عائد ہے۔ آج ایک مرتبہ پھر سے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں ملی۔ اس حوالے سے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا ہے کہ 'آج ایک بار پھر ریاستی حکام نے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی اور علاقے میں صبح سے ہی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آج صبح جب اوقاف کے ملازمین مسجد پہنچے تو فورسز نے انہیں روک لیا اور انہیں کہا کہ نماز جمعہ کی اجازت نہیں ہے۔
انجمن نے کہا کہ حکام کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کو بار بار اور جان بوجھ کر نماز جمعہ کے لئے بند کرنا انتہائی افسوس اور قابل مذمت بات ہے۔
انجمن نے کہا کہ وادی کے مسلمان اس ناانصافی اور اپنے مذہبی فرائض میں مداخلت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کےخلاف شدید احتجاج درج کراتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری

انجمن نے اپنے صدر میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کی بھی مذمت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.