ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 10:16 AM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں بشمول کوچنگ مراکز کو فی الحال غیر معینہ عرصے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔

میٹنگ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ تیسری لہر اور اسے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔بعد میں جاری کردہ ایک حکمنامہ میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

خیال رہے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو مزید بند رکھنے کی میعاد بڑھاتے ہوئے 15 اگست تک کر دی تھی۔کورونا وائرس کے روزانہ کیسز سامنے آنے والے مثبت معاملات اور کورونا سے ہونی والی یومیہ اموات کی تعداد میں کمی کے پیش نظر 15 اگست کے بعد تعلیمی اور تدریس سرگرمیاں بحال ہونے کے امکانات ظاہر کئے جارہے تھے۔

اور یہ بھی کہا جارہا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلی ذمہ داروں سے صلاح ومشورہ بھی کررہے ہیں۔ لیکن تازہ حکمنامے کے مطابق انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں کو اب غیر معینہ عرصے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

رواں برس اپریل کے اوائل میں جب ملک کی دیگر ریاستوں اور زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی اچانک کورونا وائرس کے معاملات میں کافی تیزی دیکھنے کو ملی تو انتظامیہ کی جانب سے 11 آپریل کو ایک حکمنامے جاری کیا گیا جس میں 18 آپریل تک جموں وکشمیر میں تمام اسکول بند رکھنے کی ہدایت دی گئی جبکہ اسے قبل ڈپٹی کمشنروں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ اسکول کھلا یا بند رکھنے کے بارے میں خود صورتحال دیکھ کر فیصلہ لے سکتے ہیں۔

اس کے بعد وقت فوقتاً حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی معیاد میں توسیع کی گئی اور حال ہی میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ حکمنامے میں کورونا کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں فی الحال مزید وقت کے لیے بند ہی رکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.