سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی ریکارڈ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ صبح اور شام کے وقت قدرے سردی محسوس کرنے لگے ہیں۔ Dry Weather forecast in Kashmir
وادی کے دیہی علاقوں میں لوگ خاص کر عمر رسیدہ افراد صبح اور شام کے وقت سردی سے بچنے کا روایتی لباس ’پھیرن‘ استعمال کرنے لگے ہیں۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہو اتھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Rains Lash Kashmir Valley: کشمیر میں تیز بارشیں، سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب
دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز بھی موسم خشک تھا اور صبح سے ہی دھوپ چھائی ہوئی تھی۔ لوگوں کو صبح کے وقت خوشگوار دھوپ سے دکانوں کے تھڑوں، صحںوں اور پارکوں میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
یو این آئی