ETV Bharat / city

سرینگر: ڈرونز کی مدد سے فضائی سرویلینس - امت شاہ کی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت

ڈرونز سرویلینس کی مشق کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز سی آر پی ایف میتھو اے جان نے کہا کہ 'ان کی فورسز نے ان دیہات میں ڈرونز کے ذریعے فضائی نگہداشت کی ہے، جہاں اقلیتی طبقے سے وابستہ افراد رہ رہے ہیں'۔

سرینگر: ڈرونز کی مدد سے فضائی سرویلینس
سرینگر: ڈرونز کی مدد سے فضائی سرویلینس
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 6:21 PM IST

یہ سرویلینس مشق اس وقت کی گئی ہے جب جموں و کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ گزشتہ گئی ہفتوں کے دوران نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں کئی غیر مقامی اور اقلیتی فرقوں سے وابستہ افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

سرینگر: ڈرونز کی مدد سے فضائی سرویلینس

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی جموں و کشمیر کا دورہ کررہے ہیں جس کے پیش نظر سلامتی کے انتطامات مزید چست کئے جارہے ہیں۔

اسی دوران سرینگر کے لال چوک علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈرونز کی مدد سے فضائی سرویلینس کی گئی۔ ڈرونز سرویلینس کی مشق کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز سی آر پی ایف میتھو اے جان نے کہا کہ ان کی فورسز نے ان دیہات میں ڈرونز کے ذریعے فضائی نگہداشت کی ہے، جہاں اقلیتی طبقے سے وابستہ افراد رہ رہے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ اقدام حالیہ دنوں اقلیتی اور غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملوں کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔ ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ 'لال چوک کے گرد و نواح میں اضافی ناکے بھی قائم کیے گئے ہیں جن پر 24 گھنٹے عملہ تعینات رہے گا '۔

مزید پڑھیں: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، متعدد گرفتار

واضح رہے کہ امت شاہ 23 تا 25 اکتوبر جموں و کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں۔ وہ سرینگر میں سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کر نے کے ساتھ ساتھ مقامی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کرسکتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی آمد کے پیش نظر ہی سیکیورٹی میں بے انتہا اضافہ کیا گیا ہے۔ سرینگر میں جگہ جگہ راہگیروں کی جامہ تلاشی کی جارہی ہے، جبکہ گاڑیوں کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ بھی دراز کیا گیا ہے۔ سرینگر میں موٹر سائیکل چلانے والوں کو سخت چیکنگ کے مراحل سے گزارا جاتا ہے جبکہ مختلف تھانوں میں سینکڑوں بائکس کو جمع کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.