ETV Bharat / city

گاندربل: آسمانی بجلی گرنے سے سینکڑوں بھیڑ بکریاں ہلاک - मध्य कश्मीर का गांदरबल जिला

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بابا نگری میں گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر ہی سینکڑوں بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔

گاندربل:آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں بھیڑ بکریاں ہلاک

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:30 PM IST

اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے خانہ بدوش محمد یاسین بحران والد محمد یوسف بحران اور ممتاز بحران والد عبدالخالق بحران اپنے مال مویشیوں کو لے کر سندری بابا نگری میں تھے کہ اچانک آسمان سے بجلی گری اور تیز بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
متاثرہ کے مطابق تیز بارش کے سبب پورے علاقے میں پانی بھرگیا اور تودے گرے جس سے اُن کے سینکڑوں بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

گاندربل:آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں بھیڑ بکریاں ہلاک
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھیڑ بکریاں کے ساتھ سندری میں رات گزار رہے تھے کہ دوران شب آسمانی بجلی گرنے سے ان کے سینکڑوں بھیڑے ہلاک ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وہ دونوں بھی بےہوش ہوگئے تھے، جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے ٹراما ہسپتال کنگن پہنچایا گیا، جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔واضح رہے کے ہر برس موسم گرما میں خانہ بدوش لوگ پہاڑی علاقوں کا رخ کر تے ہیں اور کئی مہینے ان پہاڑیوں پر گزارتے ہیں تاہم امسال یہ جلد ہی واپس بھی اگئے تھے۔

مزید پڑھیں:گاندربل میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 300 کے قریب بھیڑ بکریاں اس حادثے میں ہلاک ہوئی ہیں جس میں کچھ مقامی لوگوں کی بھیڑیں بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.