ETV Bharat / city

Weekend Lockdown in J&K: جموں و کشمیر میں طبی ماہرین ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے خلاف

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز Corona cases in Kashmir میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے ہفتہ وار لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ جس کو طبی ماہرین جلد بازی کا قدم قرار دے رہے ہیں۔ وہیں تجار اور سیاحت سے منسلک افراد بھی لاک ڈاؤن کے نفاذ پر انتظامیہ سے برہم ہیں۔ weekend lockdown in Jammu Kashmir

جموں و کشمیر میں طبی ماہرین ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے خلاف

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 10:17 AM IST

سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج Government Medical College Srinagar کے شعبۂ میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نثار الحسن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کورونا کے نئے ویرئنٹ اومیکرون سے متاثر مریضوں کو نزلہ، زکام اور گلے میں خراش کی علامتیں پائی جاتی ہیں جو مہلک نہیں ہے۔'

جموں و کشمیر میں طبی ماہرین ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے خلاف

ان کا کہنا ہے کہ 'موجودہ لہر کے دوران وادی میں وائرس سے متاثر مریضوں کو ہسپتالوں میں داخلے کی بھی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ اس ویریئنٹ میں مہلک اثرات نہیں ہے۔' Dr. Nisar Ul Hassan on Omicron

ان کا کہنا ہے 'اس لہر کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران طبی شعبہ نے اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ویکسین اور دیگر طریقے دریافت کیے۔' انہوں کہا کہ 'اومیکرون سے تقریباً تمام لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔'

وادی میں سکمز، سکمز بمنہ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج سے منسلک ہسپتالوں نے گزشتہ ہفتے او پی ڈی سروس بند کردی ہے جس سے ہزاروں نان کووڈ مریض پریشان ہیں۔' non-Covid patients upset in Srinagar

ڈاکٹر نثار الحسن نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ انتظامیہ کی لاپرواہی ہے کہ انہوں وادی کے بڑے ہسپتالوں میں او پی ڈی سروس بند کی ہے۔' ان کا کہنا تھا کہ 'اومیکرون مہلک نہیں ہے۔' OPD services closed in Kashmir

ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ 'جس طرح دیگر ریاستوں میں اومیکرون نے کچھ ہفتوں کے بعد اپنا اثر کم کیا اسی طرح کشمیر میں بھی یہ چند ہفتوں کے بعد زوال پذیر ہوگی۔' انہوں امید ظاہر کی کہ فروری میں اس لہر میں شدید کمی واقع ہوگی اور موسم بہار میں اس سے نجات مل سکتی ہے۔

ریاستی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پورے جموں و کشمیر میں ویکینڈ کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ جبکہ سنیچر کی طرح اتوار کے روز بھی تمام کاروباری ادارے بند رہے اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بیماری سے بچانے کے لئے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔ Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.