سرینگر میں تازہ برفباری Fresh Snowfall in Srinagar کے پیش نظر ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کئی افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران پی کے پولے نے میڈیا نمائندوں سے بتایا کہ برف کا گرنا ایک خوش آئند بات ہے، جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں بہت کم برفباری ہوئی، جو عوام اور انتظامیہ کے لیے لمحۂ فکریہ تھا جسے آنے والے موسم سرما میں پانی کی قلت ہوسکتی تھی، مگر اب وہ کمی پوری ہوگئی۔
اس دوران انہوں نے برفباری سےصورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔