ETV Bharat / city

Delimitation Commission Public Meeting: حد بندی کمیشن نے اعتراضات سننے کے لیے پبلک میٹنگ کا اعلان کیا - Delimitation Commission Public Meeting in srinagar

حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر پارلیمانی و اسمبلی حلقوں کی حد بندی سے متعلق تجاویز اور اعتراضات کے لیے پبلک میٹنگ کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حد بندی کمیشن جموں صوبہ میں 4 آپریل سے جبکہ وادی کشمیر میں 5 آپریل میٹنگ منعقد کرے گئے۔Delimitation Commission Public Meeting

delimitation-commission-revises-schedule-of-public-sittings
حد بندی کمیشن نے اعتراضات سننے کے لیے پبلک میٹنگ کا اعلان کیا
author img

By

Published : Mar 26, 2022, 8:31 PM IST

جموں:حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر پارلیمانی و اسمبلی حلقوں کی حد بندی سے متعلق تجاویز اور اعتراضات کے لیے پبلک میٹنگ کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حد بندی کمیشن جموں صوبہ میں 4 آپریل سے جبکہ وادی کشمیر میں 5 آپریل میٹنگ منعقد کرے گئے۔

delimitation-commission-revises-schedule-of-public-sittings
حد بندی کمیشن نے اعتراضات سننے کے لیے پبلک میٹنگ کا اعلان کیا

حد بندی کمیشن کے سیکریٹری کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے 14 مارچ 2022 کو مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے پارلیمانی و اسمبلی حلقوں کی حد بندی سے متعلق مسودہ کے لیے 21 مارچ تک تجاویز اور اعتراضات طلب کی تھی،جس کے پیش نظر کمیشن کو 409 ایسی تجاویز اور اعتراضات موصول ہوئے جو زیر غور ہیں۔کمیشن کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اب کمیشن نے جموں کشمیر میں سینٹرل و یوٹی گزیٹ میں مشتہر مسودہ تجاویز سے متعلق اعتراضات و تجاویز کے حصول کے لیے عوامی نشستوں کو منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کمیشن کے مطابق یہ عوامی نشستیں جموں کے کنوکیشن سینٹر نہرو روڑ میں کھٹوعہ، ادھمپور، ڈوڈہ، رامبن، کشتواڑ، راجوری، اور پونچھ کے علاوہ ریاسی سانبہ اور جموں اضلاع کے لیے 4 آپریل صبح 10 بجے سے 12 بجے اور 12 بجکر 30منٹ سے 2 بجکر 30 منٹ تک ہونگی، جبکہ وادی کشمیر میں 5 آپریل کو سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ضلع سرینگر، بڈگام، اننت ناگ، کولگام، پلوامہ، گاندربل، بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارہمولہ کے لیے صبح 10 بجے سے 12 بجے اور 12 بجکر 30 منٹ سے 2 بجکر 30منٹ تک منعقد ہوں گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.