ETV Bharat / city

Delimitation Commission in Srinagar: حدبندی کمیشن کی سرینگر میں وفود سے ملاقات - کے کے شرما حد بندی کمیشن کے ممبر

حد کمیشن کے مسودے پر بی جے پی کو چھوڑ کر دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے اعتراضات جتائے ہیں اور اس پر الزام عائد کیا ہے کہ کمیشن مرکزی حکومت یعنی بی جے پی کی ہدایت اور ان کے سیاسی اغراض کے مطابق حدبندی کر رہا ہے۔ حد بندی کمیشن کی ٹیم نے جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں عوامی میٹنگ میں اپنے اعتراضات پیش کرنے والے افراد سے ملاقات کی۔ Delimitation Commission in Srinagar

حدبندی کمیشن کی سرینگر میں وفود سے ملاقات

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 12:48 PM IST

حد بندی کمیشن کی ٹیم نے جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں عوامی میٹنگ میں اُن افراد سے ملاقات کی جنہوں نے کمیشن کے مسودہ پر وادیٔ کشمیر میں حد بندی سے متعلق اپنے اعتراضات پیش کیے ہیں یا تجاویز دی تھی۔ گزشتہ روز کمیشن نے جموں کے کنونشن سینٹر میں اُن افراد کے اعتراضات سنے جنہوں نے جموں ڈویژن میں مسودہ پر اعتراض اُٹھائے تھے اور اپنی تجاویز پیش کی تھیں۔ Delimitation Commission Meeting in Srinagar

حدبندی کمیشن کی سرینگر میں وفود سے ملاقات

یاد رہے کہ کمیشن نے اس سے قبل 14 سے 21 مارچ تک رپورٹ کے مسودے پر اعتراضات اور تجاویز طلب کر لی تھیں۔ کمیشن کو کُل 409 اعتراضات اور تجاویز موصول ہوئیں۔ واضح رہے حد بندی کمیشن برائے جموں وکشمیر کی سربراہی ریٹائرڈ جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی کررہی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر اور جموں وکشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما حد بندی کمیشن کے ممبران ہیں۔ KK Sharma Members of Delimitation Commission

جموں وکشمیر کے پانچ ارکان پارلیمنٹ کمیشن کے ایسوسی ایٹ ممبران ہیں، جن میں نیشنل کانفرس کے ڈاکٹر فاروق عبدللہ، جسٹس حسنین مسعودی، محمد اکبر لون کے علاوہ بی جے پی کے دو ممبران پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جگل کشور شرما شامل ہیں۔ کمیشن نے اپنے مسودے میں جموں صوبے میں چھ اور وادیٔ کشمیر میں ایک نئی اسمبلی نشست کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جب کہ متعدد حلقوں کے نام تبدیل کئے۔ حد کمیشن کے مسودے پر بی جے پی کو چھوڑ کر دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے اعتراضات جتائے ہیں اور اس پر الزام عائد کیا ہے کہ کمیشن مرکزی حکومت یعنی بی جے پی کی ہدایت اور ان کے سیاسی اغراض کے مطابق حدبندی کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.