پلوامہ: ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج سہ پہر اچانک ترال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے علاقے میں کوڈ ویکینڈ لاک ڈاؤن کا جائزہ DC Pulwama Visits Tral لیا۔
انھوں نے ترال بس اسٹینڈ اور ترال بالا میں کئی لوگوں اور دکانداروں سے بات کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، ایس ڈی پی او، اونتی پورہ چودھری اعجاز احمد اور تحصیلدار ترال سجاد احمد بھی موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ ضلع میں کورونا ویک اینڈ لاک ڈاؤن سے کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہو گئی ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Weekend Lockdown in Srinagar: ہفتہ وار کورونا لاک ڈاؤن جاری
انھوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ہفتے ضلع میں کورونا کی شرح سات فیصد تھی جو اب گھٹ کر تین فیصد سے کم یو گئی ہے۔
ڈی سی پلوامہ نے عوام سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون دینے کی اپیل کی تاکہ بہت جلد لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے گا۔