وادی کشمیر سے سرینگر جموں شاہراہ سے بیرونی ریاستوں کو جانے والی سیب سے لدی گاڑیوں کی نقل و حمل کو بغیر کسی مداخلت اور پریشانی کے چلنی چاہیے تاکہ مال بر وقت منڈیوں تک پہنچے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری جی پراسانہ رامہسوامی نے آج شاہراہ پر سیب گاڑیوں کو روکے جانے کے پیش نظر آج شاہراہ کا جائزہ لیا۔ اس دوران متعلقہ افسران شامل تھے۔ Smooth passage of apple laden trucks
جی پراسانہ رامہسوامی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سیب کی گاڑیوں کو بغیر کسی روک ٹوک کے جموں کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ سیکرٹری نے جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار کی ہدایت پر آج مذکورہ شاہراہ کا جائزہ لیا، تاکہ سیب صنعت کو نقصان نہ پہنچے۔
چیف سیکریٹری نے گزشتہ روز ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد کی تھی جس میں انہوں نے متعلقہ افسران کو شاہراہ پر سیب گاڑیوں کو بغیر کسی خلل کے جموں روانہ ہونے کئے جانے کی ہدایت دی تھی۔
مزید پڑھیں:PDP Protest for Apple Trucks سیب کی گاڑیوں کو روکنے کے خلاف پی ڈی پی کا احتجاج
گزشتہ ہفتوں سے سیب سے منسلک کاشتکار یہ شکایت کر رہے تھے کہ شاہراہ پر انکی گاڑیوں کو کئی دنوں تک روکار جارہا ہے، جس سے انہیںکافی نقصان ہو رہا ہے اور منڈیوں تک پہنچتے پہنچے مال خراب ہوجاتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں گذشتہ ہفتوں سے سیب کی کاشتکاری عروج پر ہے اور بیرونی ریاستوں کی منڈیوں میں یہاں کے سیب روانہ ہورہے ہیں۔