ETV Bharat / city

Apni Party on Kashmir Martyrs: اپنی پارٹی نے 13 جولائی کے شہدائے کو کیا خراج عقیدت پیش

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 10:39 PM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے 13 جولائی 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'اپنی پارٹی شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی اور 13 جولائی کا دن جموں کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے۔' Kashmir Martyrs Day

apni party paid tribute to Kashmir martyrs
اپنی پارٹی نے 13 جولائی کے شہدائے کو کیا خراج عقیدت پیش

سرینگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے 13 جولائی 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا "آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی اُن قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو اُنہوں نے شخصی راج کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں لڑتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہے اور 13 جولائی کا دن جموں کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے۔

الطاف بخاری نے مزید کہا کہ اپنی پارٹی ان شہداء کے مشن کو آج بھی آگے لے جارہی ہے، کیونکہ وہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔" انہوں نے مرکزی سرکار سے جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی بے حد ضروری ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ہی یہاں کے عوام کے دیگر جمہوری حقوق کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ 13 جولائی سنہ 1931 کو سرینگر میں سینٹرل جیل کے باہر ڈوگرہ فوجیوں کے ہاتھوں 22 کشمیریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ بعد میں سال 1948 میں اُس وقت کے جموں و کشمیر کے وزیراعظم شیخ محمد عبداللہ نے اس دن کو 'یوم شہداء' قرار دیا تھا اور اس دن سرکاری تعطیل کا اعلان کیا تھا۔تاہم دسمبر 2019 میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرکاری تعطیلات کی فہرست سے نہ صرف 13 جولائی کو حذف کردیا بلکہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش 5 دسمبر کی تعطیل کو بھی فہرست سے نکال دیا جبکہ 27 اکتوبر کو سرکاری تعطیل رکھی گئی جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا۔Kashmir Martyrs Day

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.