ETV Bharat / city

Dilbagh Singh on Militancy نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت میں کمی آئی ہے، دلباغ سنگھ - Independence Day Celebrations in Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوچکے ہیں جس میں عوام نے سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیا اور آج کشمیر میں تعلیمی اداروں و سرکاری دفاتر بغیر کسی خلل کے کُھلے رہتے ہیں۔ Situation better in Jammu and Kashmir

نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت میں کمی آئی ہے

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 1:31 PM IST

Updated : Aug 14, 2022, 3:32 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی کی تقریبات کو پُرامن اور محفوظ طریقے سے منانے کے لئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کشمیر میں نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شامل ہونے کی تعداد کم ہوگئی ہے کیونکہ دراندازی کم ہوگئی ہے اور سکیورٹی فورسز بھی نوجوانوں کو یہ راہ اختیار کرنے سے روک رہے ہیں۔ Dilbagh Singh on Militancy Recruitment

نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت میں کمی آئی ہے، دلباغ سنگھ

سرینگر میں 'ہر گھر ترنگا' مہم کے دوران دلباغ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ایل او سی کے اس پار لانچ پیڈ پر کئی کشمیری نوجوان جو عسکری ٹریننگ کے لئے سرحد پار گئے تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے ایسی بہت سی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کشمیری نوجوان ویزا کے ذریعے پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے بہانے گئے تھے لیکن وہاں عسکری کیمپوں میں ٹریننگ لی اور واپسی پر یہاں ہلاک کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کی سازشیں اس پار سے جاری ہیں لیکن سکیورٹی فورسز ان کو ناکام کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Dilbagh Singh on Hybrid Militancy: ہائبرڈ عسکریت پسندی پاکستان کا ایک نیا منصوبہ بند اسٹریٹجک اقدام، ڈی جی پی

انہوں نے مزید کہا کہ 'جموں و کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوچکے ہیں جس میں عوام نے سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیا اور آج کشمیر میں تعلیمی ادارے و سرکاری دفاتر بغیر کسی خلل کے کھلے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کو بہتر اور محفوظ طریقے سے منانے کے لئے سیکورٹی کے تمام انتظامات کے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کو ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں 75 واں یوم آزادی منایا جائے گا جس کے لئے ہر ضلع اور شہر میں سرکاری تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

Last Updated : Aug 14, 2022, 3:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.