سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میر واعظ کشمیر محمد عمر فاروق کی جانب سے آخری نبی حضرت محمد ﷺکی ولادت باسعادت کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں انجمن نے پیغمبر اسلام رسول ﷺ کو "انسانیت کے نجات دہندہ اور محسن، تمام نوع انسانی کے لیے نعمت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Srinagar Jama Masjid Greets Eid Milad
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ایک نتیجہ خیز اور سود مند زندگی گزارنے اور آخرت میں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے رسول ﷺ کی تعلیمات پر دل سے عمل کرنے کا عہد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Prophet for All Campaign عید میلاد النبی سے پہلے پیغمبرِ اسلام سب کیلئے مہم کا آغاز
دریں اثناء انجمن نے اس بات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے کہ ربیع الاول کے بابرکت اور مقدس مہینے میں بھی اس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق جو کہ جموں و کشمیر کے اعلیٰ ترین مذہبی رہنما بھی ہیں، کو مسلسل نظربند رکھا گیا ہے۔ میر واعظ کی حیثیت سے ان کی سرگرمیوں پر پابندیاں جاری ہیں جو نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت ہے بلکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔