ETV Bharat / city

Cupping Therapy In Kashmir: کشمیر میں حجامہ طریقۂ علاج کا بڑھتا ہوا رجحان

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 5:33 PM IST

گزشتہ چند برسوں سے جہاں لوگ پرانے طرز علاج کی طرف پھر سے مائل کر رہے ہیں۔ وہیں قدیم کپنگ تھراپی یعنی حجامہ کا رجحان بھی وادیٔ کشمیر میں تیزی سے بڑھ رہا Cupping Therapy In Kashmir ہے۔ موجودہ سائنسی دور میں طب کے شعبے نے غیر معمولی ترقی کی ہے جس کی بدولت بیشتر بیماریوں کا علاج ممکن ہوپایا ہے لیکن اس کے باوجود بھی قدیم طریقۂ علاج خاص کر حجامہ کی اپنی اہمیت وافادیت بر قرار ہے۔

ancient-hijama-the-cupping-therapy-practice-picks-up-in-valley
کشمیر میں حجامہ طریقہ علاج کا بڑھتا ہوا رجحان

کپنگ تھیراپی کی طرف لوگوں کے بڑھتے رجحان کا اندازہ شالہ ٹینگ میں قائم یونانی اسپتال Govt Unani Hospital Shaltang Srinagar میں علاج کے لیے مخصوص شعبہ کے باہر بیٹھے اپنی باری کا انتظار کررہے مریضوں کی بھیڑ سے لگایا جا سکتا ہے۔

اسپتال میں جلد، پوشیدہ امراض، چھاتی، دل کی بیماریوں، امراض خواتین، بواسیر اور بلڈ پریشر اور جلد کی بیماریوں وغیرہ کے علاج کے لئے جہاں الگ الگ شعبے کام کررہے ہیں، وہیں ہڈیوں، جوڑوں کی تکالیف Bone & Joint Problems، مائیگرین، قبض الرجی، سورئیسز، مرگی، پٹھوں کے درد، کمر درد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض حجامہ کے ذریعے علاج کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

حجامہ عربی زبان کے لفظ حجم سے نکلا ہے۔ جس کے معنی کھینچنا یا چوسنا ہے۔

اس عمل میں مخلتف حصوں کی کھال سے خراب خون نکالا جاتا ہے۔ انسانی صحت کا دارو مدار جسمانی خون پر ہے اور اگر خون صحیح ہے تو انسان صحت مند ہے۔ ورنہ وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔ بیماریاں اس فاسد خون کے ساتھ نکل جاتی ہیں۔ یہ قدیم علاج طب نبوی میں شمار ہوتا ہے۔

جلد اور دیگر بیماریوں Skin Related Diseases کے لیے جہاں لیچ تھراپی کو استعمال میں لیا جاتا ہے وہیں ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے لیے کپنگ تھراپی یا جدید حجامہ طرز علاج اپنایا جارہا ہے جوکہ کافی مؤثر ثابت ہورہا ہے۔ ایسے میں نہ صرف مرد و خواتین بلکہ نوجوان مریض بھی اس طرح کے طریقۂ علاج سے بے حد مطمئن نظر آرہے ہیں۔

اس طریقۂ علاج میں 143 مقامات سے فاسد خون نکال کر مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ حضرت محمدﷺ نے حجامہ کو افضل عمل قرار دیا ہے۔

کپنگ تھراپی Cupping Therapy In Kashmir کے ذریعے 71 بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جارہا ہے۔ تاہم یہ علاج صرف ماہر حجامہ ہی کرسکتے ہیں، جس کے لیے اس یونانی اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات میسر رکھی گئی ہیں۔

حجامہ یا کپنگ تھراپی اپنی افادیت کی وجہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن World Health Organisation یعنی ڈبلیو ایچ او سے تسلیم شدہ ہے، جب کہ امریکہ اور یوروپ کی یونیورسٹیز کے الٹرنیٹیو میڈیسن کے شعبوں میں حجامہ علاج پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.