ETV Bharat / city

Snow Avalanche Fell in Zojila Tunnel: زوجیلا ٹنل کے حصے میں برفانی تودا گرا

ضلع گاندربل کے بال تل میں زیر تعمیر زوجیلا ٹنل کے ایک حصے میں آج اچانک برفانی تودا گرآیا Snow Avalanche Fell in Zojila Tunnel ہے۔ برفانی تودے گرنے سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

an-snow-avalanche-fell-in-the-zojila-tunnel-section-no-casualty-reported
زوجیلا ٹنل کے حصے میں برفانی تودا گرا
author img

By

Published : Jan 5, 2022, 10:04 PM IST

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں برفباری جاریSnowfall in Kashmir ہے۔ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف اور بارشیں ہوئی ہے۔

زوجیلا ٹنل کے حصے میں برفانی تودا گرا

محکمۂ موسمیات نے تودے گرنے کے سبب بالائی علاقوں کے لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی صلاح دی ہے۔

وہیں آج وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بال تل میں زوجیلا کے قریب موجود زیر تعمیر ٹنل میں اچانک برفانی تودا گر آیا Snow Avalanche Fell in Zojila Tunnel ہے۔

برفانی تودے گرانے سے ٹینل میں کام کرنے والے ملازمین میں افراتفری مچ گئی ہیں۔ تاہم برفانی تودے گرنے سے کسی بھی طرح کا کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس سلسلے میں ٹنل کے کام کاج کو دیکھنے والے ایک انجینیئر برہان احمد نے فون پر کہا ہے کہ یہ برفانی تودا چھوٹا ہی تھا اور اس کی وجہ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملازم کام پر لگے ہوئے ہیں اور ملازمین کا کام برفانی علاقے میں منفی 20 کے باوجود جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں درجنوں ملازمین جو کہ کمپنی سے وابستہ ہیں ٹنل بنانے کے کام پر لگے ہوئے ہیں اور یہ ٹنل لداخ کو کشمیر سے جوڑ دے گی اور ٹنل کی تعمیر مکمل ہونے پر لداخ شاہراہ سال بھر کھلا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.