ETV Bharat / city

پلوامہ میں ایک عسکریت پسند گرفتار - latest news kashmir

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پچھاڑ علاقے میں پولیس اور فوج کی 44 آر آر نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 8:56 PM IST

پلوامہ میں آج فوج اور پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران نئے بھرتی ہونے والے لشکر طیبہ کا عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان لشکر طیبہ میں شامل ہونے کے تقریبا ایک ماہ بعد گرفتار ہوا ہے
اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے عسکریت پسند کی شناخت اشفاق احمد ڈار عرف مومن ولد نذیر احمد ڈار ساکن نوگام سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان رواں برس کے اگست ماہ سے لاپتہ ہو گیا تھا اور لشکر طیبہ میں شامل ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کشتواڑ: حدبندی کا عمل پایۂ تکمیل کے قریب، جلد انتخابات ہونے کی امید

اطلاعات کے مطابق گرفتار شدہ عسکریت پسند سے ایک گرینیڈ اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.