ETV Bharat / city

Corruption Activities in Waqf Board Funds: وقف بورڈ کی رقم میں غبن کرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے گا

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف کی رقم میں ہونے والی تمام سابقہ ​بدعوانیوں کی تحقیقات کی جائے گی اور اس میں ملوث افراد سے جواب طلب کیا جائے گا۔ Darakhshan Andrabi on Waqf Board Funds

جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 8:38 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے گاندربل میں بابا دریا دین کے درگاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ کی رقم میں بہت زیادہ بدعنوانی ہوئی ہے اس لیے اس کے صحیح طرح سے جانچ و تحقیقات ہوگی نیز قصورواروں سے حساب مانگا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'ستم ظریفی یہ ہے کہ وقف بورڈ وزیراعلیٰ اور ان کے مشیروں کے کنٹرول میں رہا ہے۔ وقف کا کوئی مستقل دفتر نہیں ہے لیکن اب جب کہ وقت اور ماحول بدل گیا ہے، اس عمل کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور تمام معاملات کو سلجھایا جائے گا۔ Chairperson J&K Waqf Board Darakhshan Andrabi

جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی

درخشاں اندرابی نے مزید کہا کہ 'ہم وقف کی رقوم کے غلط استعمال کی تحقیقات کریں گے اور اس میں ملوث افراد کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقف کی رقم سے کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی نشاندہی کی جائے گی اور کسی بھی قیمت پر ہسپتال بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.