ETV Bharat / city

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ - ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں گزشتہ ہفتے بالائی دیہات میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے دیگر افسران کے ہمراہ علاقوں کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 8:03 AM IST

Updated : Aug 2, 2021, 10:48 AM IST

گزشتہ دنوں ترال کے بالائی دیہات میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے دیگر افسران کے ہمراہ لام جواہر پورہ اور دیگر علاقوں کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

اس موقع پر دیدار پورہ، سویناڈ، ززبل اور مضافاتی دیہات کے لوگ موصوف سے ملاقی ہوئے اور اپنے علاقے کے مسائل ان کی نوٹس میں لائے۔
موصوف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لام پر تین مقامات پر پل سیلاب کی نذر ہوئے ہیں اور انتظامیہ کی کوشش رہے گی کہ رابطہ پل کی تعمیر کے لیے تمام تر انتظامات کیے جائیں اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید پرھیں:ترال: بادل پھٹنے سے لام نالے میں سیلابی صورتِ حال

شبیر احمد رینا نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ فصلوں کے بارے میں رپورٹ درج کی جارہی ہے اور متاثرین کو معقول معاوضہ دیا جائے گا۔

Last Updated : Aug 2, 2021, 10:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.