ETV Bharat / city

Encounter in Ganderbal: گاندربل انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں گزشتہ روز سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے. Encounter in Ganderbal۔

گاندربل انکاؤنٹر
گاندربل انکاؤنٹر
author img

By

Published : Mar 13, 2022, 12:39 PM IST

Updated : Mar 14, 2022, 6:21 AM IST

سرژ گاندربل میں جھڑپ کے دوران ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد پولیس اور فوج تلاشی آپریشن میں مصرو ف ہے۔ سکیورٹی فورسز کو شک ہے کہ علاقے میں مزید عسکریت پسند موجود ہوسکتے ہیں۔

گاندربل انکاؤنٹر

واضح رہے سرژ گاندربل میں سنیچر کی صبح تصادم کے دوران ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا جس کی پولیس کو تقریباً ڈیڑھ سال سے تلاش تھی اور وہ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔

پولیس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'انہیں سرژ گاندربل علاقے میں وسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد 24 آر آر اور 118 بٹالین سی آر پی ایف کی بھی خدمات حاصل کی گئی اور آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن رات کے دو بجے شروع ہوا جو دن بھر جاری رہا۔ رات کے دوران ہی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا لیکن صبح ہوتے ہی خاموشی چھا گئی۔

دن بھر یہاں آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رہا جس کے دوران کھیت سے ایک عسکریت پسند کی لاش بر آمد کی گئی۔ اس کی شناخت 26 سالہ عادل احمد خان ولد عبدالاحد ساکن بدر کنڈ گاندربل کے بطور ہوئی، وہ پیشے سے ترکھان تھا اور ستمبر 2020 میں دھان کی کٹائی کے دوان اچانک لاپتہ ہوا تھا تب سے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔

Last Updated : Mar 14, 2022, 6:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.