ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: نو ماہ میں 132 عسکریت پسند ہلاک - जम्मू और कश्मीर पुलिस

جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'امسال سب سے زیادہ ہلاکتیں جولائی کے مہینے میں ہوئی ہیں، جہاں 33 عسکریت پسند، 4 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 3:04 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق امسال مرکزی زیر انتظام خطے میں 132 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں جب کہ گذشتہ مہینے یعنی ستمبر میں صرف 9 عسکریت پسند مختلف تصادم آرائی کے دوران ہلاک کیے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'امسال سب سے زیادہ ہلاکتیں جولائی کے مہینے میں ہوئی ہیں، جہاں 33 عسکریت پسند، چار سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے ہے۔ ستمبر مہینے میں کل ہلاکتیں 14 ہیں جن میں 9 عسکریت پسند، 3 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 2 عام شہری شامل ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ 'امسال سب سے امن والا ماہ ابھی تک جنوری ہے۔ جس دوران دس عسکریت پسند اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ جب کی کسی بھی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔'

وہیں گذشتہ برس جموں و کشمیر میں تقریباً 140 عسکری واردات میں 321 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں 232 عسکریت پسند، 56 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 33 عام شہری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پلوامہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسند گرفتار

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس آفسر کا کہنا تھا کہ 'گذشتہ برس کے مقابلے امسال عسکری واردات میں کمی آئی ہے۔ رواں برس ستمبر مہینے کے آخر تک کل 94 عسکریت واردات پیش آئی ہیں۔ جن میں 176 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ان میں 132 عسکریت پسند، 25 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 19 عام شہری شامل ہیں۔'

اُن کا مزید کہنا ہے کہ 'امسال وادی کے نوجوان عسکریت پسندی کے راستے کو ترک کرکے سماجی بہبودی کے کاموں میں مصروف ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.