ETV Bharat / city

SDRF on Suicide Cases in Jammu and Kashmir: کورنا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد 127 افراد نے خودکشی کرلی: ایس ڈی آر ایف

کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف حسیب الرحمن کا کہنا ہے کہ دوران تحقیق ان کو اس بات کا انکشاف ہوا کہ فروری 2012 تا جون 2022 تک 365 افراد نے خودکشی کرنے کی کوشش کی جن میں 127 افراد نے اپنی جان گنوائں جبکہ دیگر کو بچایا گیا SDRF on Suicide Cases in Jammu and Kashmir

ڈیزاسٹر رسپانس فورس
ڈیزاسٹر رسپانس فورس
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 1:34 PM IST

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب لوگ ذہنی تناو کا شکار ہوئے جس کے اثر سے لوگوں میں خودکشی کی کیفیت پیدا ہوئی اور اس نتیجے میں 127 افراد نے خودکشی کر لی۔جموں کشمیر کے سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اور اس کے بعد کشمیر میں 365 افراد نے خودکشی کرنے کی کوشش کی جن میں 127 افراد نے اپنی جان گنوائں جبکہ دیگر کو بچایا گیا۔ SDRF on Suicide Cases in Jammu and Kashmir

کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف حسیب الرحمن کا کہنا ہے کہ دوران تحقیق ان کو اس بات کا انکشاف ہوا کہ فروری 2012 تا جون 2022 تک 365 افراد نے خودکشی کرنے کی کوشش کی جن میں 127 افراد نے اپنی جان گنوائں جبکہ دیگر کو بچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف نے کووڈ کے دوران "سکون' نامی ایک پروگرام شروع کیا تھا جس میں ذہنی تناؤ میں مبتلا افراد کی کونسلنگ کی جاتی تھی۔127 خودکشی کرنے والے افراد میں سرینگر میں 17، گاندربل میں 11، بانڈی پورہ میں 8، شوپیان میں 9، پلوامہ میں 8، بڈگام میں 11، اننتناگ میں 31، کلگام میں 10، بارہمولہ میں 15 اور کپواڑہ میں 7 تھے۔ Suicide Cases After Lockdown

انہوں نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا کہ ضلع بڈگام میں سب سے زیادہ 72 افراد نے خودکشی کی کوشش کی جبکہ بارہمولہ میں 61، اننتناگ میں 55، کپواڑہ میں 51 ایسے واقعات رونما ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ میں 34، شوپیان میں 19، پلوامہ میں 15، کلگام میں 25 اور سرینگر میں 17 ایسے واقعات رپورٹ ہوئے۔مذکورہ افسر نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف یہ رپورٹ جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری کے سپرد کرے گی تاکہ سرکار ایسے واقعات سے نپٹنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی کرے

یہ بھی پڑھیں: Forced to Commit Suicide جموں یونیورسٹی کے پروفیسر کو خودکشی کےلیے مجبور کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.