سرینگر: وادی کشمیر کو ملک کو باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ہفتہ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ Traffic Resumed Srinagar Jammu Highway تاہم انتظامیہ نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر درماندہ اور مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ چندرکوٹ یاترا نواس میں روکے گئے یاتریوں کو کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ یاتری اب اننت ناگ کے میر بازار علاقے میں رکیں گے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ کل سے میر بازار میں روکے گئے مسافروں کو بھی جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
وہیں ایس ایس پی رامبن موہیتا شرما نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا کہ “چندرکوٹ یاترا نواس میں روکے گئے یاتریوں کو موسم میں بہتری اور شاہراہ کی بحالی کے بعد کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے”۔
مزید پڑھیں:
ٹریفک حکام نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مہاڑ کے مقام پر وقفے وقفے سے جاری پتھرا اور مٹی کے تودوں کا سلسلہ رک جانے کے بعد شاہراہ کو بحال کر دیا گیا ہے۔ وہیں مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی دو طرفہ آمد و رفت جاری ہے اور شاہراہ پر کسی بھی مقام پر کوئی رکاوٹ ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔