ETV Bharat / city

Protest In JK Bank Branch Arai: پونچھ کے اڑائی میں جموں و کشمیر بینک برانچ کے سامنے دھرنا

سرحدی ضلع پونچھ کے اڑائی گاؤں کے کئی افراد نے جموں و کشمیر بینک برانچ کے صفائی ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے خلاف بینک کے سامنے احتجاج Protest In JK Bank Branch Arai کیا۔

protest in jk bank branch arai poonch
فوٹو
author img

By

Published : Dec 16, 2021, 4:48 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں اڑائی میں گذشتہ تین ماہ سے جموں و کشمیر بینک برانچ کو منظوری ملی تھی جس کے بعد بینک نے بینک کی صفائی کے لیے ایک ملازم کو تعینات کیا تھا، لیکش تین ماہ گزر جانے کے بعد بینک انتظامیہ نے اسے نوکری سے نکال دیا ہے۔

اس سلسلے میں نوکری سے نکالے گئے ملازم کے رشتہ داروں نے بینک برانچ کے سامنے احتجاج کیا اور بینک کو کھولنے نہیں دیا گیا۔

پونچھ کے اڑائی میں جموں وکشمیر بنک برانچ کے سامنے دھرنہ

بینک سے نکالے گیے ملازم اعجاز احمد نے کہا کہ تین ماہ قبل انہیں بینک میں صفائی کی نوکری پر رکھا گیا تھا، لیکن اب بلاوجہ بینک انتظامیہ نے انہیں نوکری سے نکال دیا۔

اعجاز احمد نے کہا کہ تینوں پنچایتوں سے لکھنے کے باوجود بینک انتظامیہ نے نہ انہیں نوکری کا آڈر دیا اور نہ ہی اجرت دی گئی۔

مزید پڑھیں:منڈی: اڑائی گاؤں میں جے کے بینک برانچ کا افتتاح

اس حوالے سے حاجی محمد اشرف, حاجی نوردین شیخ، و دیگران نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اعجاز احمد کو بینک کی جانب سے نوکری بحال نہیں کی جائے گی تب تک وہ بینک کو کام کرنے نہیں دے گے۔

اس موقع پر نائب تحصیلدار منڈی محمد طیب خان کے علاوہ پولیس جموں وکشمیر بنک برانچ منڈی کے منیجر موقع پر پہنچے اور معاملہ کو آئندہ تین دن تک حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.