ETV Bharat / city

Missing Bride Found: بس اسٹینڈ سے لاپتہ دلہن کو پولیس نے برآمد کیا - بس اسٹینڈ سے لاپتہ ددلہن کو پولیس نے بر آمد کیا

جموں کی تحصیل مڑھ کے علاقہ سے ایک بارات پیر کے روز سب ڈویژن گول کے دلواہ علاقے میں پہنچی تھی اور منگل کو بارات واپس جموں جانے کے دوران بس اسٹینڈ رامبن کے پاس رک گئی، دلہن باراتیوں اور دولہا کو وہیں چھوڑ کر بیوٹی پارلر میں میک اپ کے لیے گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دلہن رام بن کے ایک بیوٹی پارلرمیں میک کے بہانے نکل گئی اور دیر تک واپس نہیں لوٹی۔ Police Recovered the Missing Bride from the Bus Stand

لاپتہ دلہن
لاپتہ دلہن
author img

By

Published : May 11, 2022, 1:20 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے بس اسٹینڈ سے ایک دلہن مشکوک حالات میں لاپتہ ہوگئی، رامبن پولیس نے دلہے کی تحریری درخواست کے بعد گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ ذرائع سے اطلاعات کے مطابق جموں کی تحصیل مڑھ کے علاقے سے ایک بارات پیر کے روز سب ڈویژن گول کے دلواہ علاقے میں پہنچی تھی اور منگل کے روز بارات واپس جموں جانے کے دوران بس اسٹینڈ رامبن کے پاس رک گئی، باراتیوں اور دولہا کو وہیں چھوڑ کر دلہن بیوٹی پارلر میں میک اپ کے لیے گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دلہن رام بن کے ایک بیوٹی پارلر میں میک اپ کے لیے گئی اور بہانے سے باہر نکل گئی اور دیر تک واپس نہیں لوٹی۔ اس دوران دولہا اور دیگر باراتیوں کو دلہن کے لاپتہ ہونے کی خبر ملی، جس کے بعد پریشان دلہا پولیس اسٹیشن پہنچ کر گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ Police Recovered the Missing Bride from the Bus Stand

دلہن کی شناخت 25 سال کی کویتا دیوی، دختر شادی لال ساکنہ چنجی دلواہ، سنگلدان تحصیل گول کے طور کی گئی ہے جب کہ دولہے کی شناخت 32 سالہ دربار سنگھ ساکن گتلہ تحصیل مڑھ ضلع جموں کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ رام بن پولیس تھانے میں دلہا کی تحریری شکایت پر گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کی گئی ہے، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ دلہن کو پولیس نے گزشتہ شام بر آمد کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.