رامبن: ضلع رامبن کے کرول جیسوال پل، کیفٹریا موڑ و پنٹھیال کے مقام پر مٹی کے تودے و پتھروں کے گرنے سے قومی شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اسی دوران شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہیں۔ ضلع رامبن میں بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے جس سے بحالی کے کام میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درماندہ مسافروں میں وادی کشمیر گھومنے آئے سیاح اور ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر تعمیری کام کی وجہ سے ضلع رامبن میں اکثر و بیشتر شاہراہ بند رہنے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس جانب حکومت و انتظامیہ کی عدم توجہی بھی قابل تشویش ہے۔ Jammu Srinagar National Highway Closed
یہ بھی پڑھیں: Rain in Ramban ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں