ETV Bharat / city

Drug Peddler Arrested in Awantipora: اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار - منشیات فروش گرفتار

اونتی پولیس نے ایک ناکہ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے منشیات فروش کے قبضے سے 45 کلو گرام ممنوعہ مادہ پوست کا بھوسا برآمد کیا ہے۔Drug Peddler Arrested in Awantipora

drug-peddler-arrested-in-awantipora
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Aug 11, 2022, 10:44 PM IST

اونتی پورہ: منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔Drug Peddler Arrested in Awantipora

مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس چوکی ریشی پورہ نے لدرمڈ کراسنگ اونتی پورہ پر خصوصی ناکہ لگایا اور ناکہ میں چکینگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروش کی شناخت اطہر مقبول ولد محمد مقبول گنائی ساکن واگھامہ اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس بیان کے مطابق منشیات فروش ایک گاڑی میں جا رہا تھا جسے پولیس نے ناکہ پر رکنے کا اشارہ کیا اور تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار شخص کے قبضے سے 45 کلو گرام ممنوعہ مادہ پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے ملزم کی گاڑی سوئفٹ ڈیزائر زیر نمبر JK01T-2396 بھی ضبط کی ہے، پولیس نے منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں معاملہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.