جموں و کشمیر میں محکمہ بجلی PDD Employees کی طرف سے محکمہ کی نجی کاری کے خلاف جاری احتجاج کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
ضلع ڈوڈہ کے ٹھٹھری علاقے کے لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی Power Blackout In Thathri کے خلاف اتنظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔
احتجاجی لوگوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے محکمے بجلی کے ملازمین کی مانگوں کو پورا کرنے کی اپیل کی تاکہ موسم سرما میں عوام کو کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
ہم آپ کو بتادیں جموں و کشمیر انتطامیہ نے احتجاج کرنے والے بجلی ملازمین اور حکومت کے درمیان سوموار کی شام دیر رات تک بات چیت جاری رہی جس کے بعد احتجاج پر بیٹھے بجلی ملازمین Power employees call off strike نے احتجاج ختم کرنے کا علان withdrawal of strike کیا۔
محکمہ بجلی کے ملازمین کی ہڑتال کے سبب اطلاعات کے مطابق جموں خطہ کے ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے علاوہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام، شوپیاں اور ترال سمیت کئی سب ڈویژنز میں بجلی کئی روز سے غائب رہی۔
مزید پڑھیں:Power Employees Call off Strike: بجلی ملازمین کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
ہم آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہ محکمہ بجلی کی نجکاری اور ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو نظر انداز کرنے کے خلاف محکمہ بجلی کے ملازمین نے ہڑتال کی تھیں۔
ملازمین کے مطالبات میں محکمہ بجلی میں برسوں سے یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی مستقلی اور محکمہ کی نجکاری نہ کئے جانے کے علاوہ دیگر کئی مطالبات شامل ہے۔