ETV Bharat / city

رامبن: انتظامیہ کو راج گڑھ- کاستی گڑھ روڈ پر توجہ دینے کی ضرورت - ضلع رامبن اور ضلع ڈوڈہ

ضلع رامبن اور ضلع ڈوڈہ کو آپس میں جوڑنے والی واحد سڑک خستہ حالی کا شکار ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

رامبن: انتظامیہ کو راج گڑھ- کاستی گڑھ روڈ پر توجہ دینے کی ضرورت

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 4:58 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن اور ضلع ڈوڈہ کو آپس میں ملانے والی واحد 'راج گڑھ۔کاستی گڑھ' رابطہ سڑک حکام کی عدم توجہی کا شکار ہے جس کی وجہ سے دونوں اضلاع کے دور دیہات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'دیہی علاقوں کو جوڑنے والی راج گڑھ۔کاستی گڑھ رابط سڑک پر جگہ جگہ گڑھے ہو گئے ہیں اور بچھایا گیا تارکول جگہ جگہ سے اکھڑ گیا ہے۔

رامبن: انتظامیہ کو راج گڑھ- کاستی گڑھ روڈ پر توجہ دینے کی ضرورت

انہوں نے کہا کہ 'اس صورتحال کی وجہ سے خاص طور پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑک کی خرابی کی وجہ سے مسافروں سے زیادہ کرایہ بھی لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: نیل - چملواس رابطہ سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع

مقامی نے کہا کہ 'سڑک کی بلیک ٹاپنگ، دیواریں، پانی کی نکاسی نالیوں اور سڑک کا دیگر کام انجام دینے والا ٹھیکیدار آدھا ادھورا کام کرکے آگے بڑھ رہا ہے۔'

انہوں نے ڈویژن انجینئر پی ایم جی ایس وائی بٹوٹ اور ضلع انتظامیہ رامبن کے سربراہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.