ETV Bharat / city

دان پیٹی چوری کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 8:08 PM IST

گجرات کے راجکوٹ شہر میں مندر سے دان پیٹی چوری کرنے کے الزام میں پجاری کو گرفتار کر لیا گیا۔

دان پیٹی چوری کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار
دان پیٹی چوری کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار

ریاست گجرات میں راجکوٹ شہر کے گاندھی گرام علاقہ میں ایک مندر سے دان پیٹی کی چوری کے الزام میں پجاری کو جمعرات کے روز پولیس نے گرفتارکر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص کے خلاف سائیں بابا مندر سے دان پیٹی کی چوری کا معاملہ بدھ شام درج کیا گیا تھا، شک کی بنیاد پر قریب کے ہنومان جی مندر کے پجاری سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران پجاری نے چوری کرنے کی بات قبول کی اور بتایا کہ اس نے دان پیٹی چراکر گھر میں ہی رکھی ہے۔

پجاری کے اقبال جرم کے بعد پولیس نے اس کے گھر سے جمعرات کی صبح تالا لگی دان پیٹی برآمد کرلی اور ملزم کے خلاف ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

ملزم پجاری کی شناخت ویشالی نگر شیری-4 کے رہائشی جینتی بھائی اگروال کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.