بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر متعدد تقاریب کا اہتمام کیا گیا، پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں سر پر ٹوپی اور ہاتھوں میں جھنڈا لئے سڑکوں پر نکلے، بی جے پی ریاستی دفتر میں بھی یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام ہوا جس میں ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال ، وزیر تعمیرات نتن نوین، وزیر پنچایتی راج سمراٹ چودھری، سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد سنگھ وغیرہ شریک ہوئے اور یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کو سنا۔Programs Held in Patna on the Occasion of BJP Foundation Day
بعد ازاں پنچایتی راج کے وزیر سمراٹ چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں آج بی جے پی دنیا میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، اس کی بنیاد میں ہمارے کئی اہم بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں، تب آج یہ تناور درخت کی شکل اختیار کر رہا ہے، خصوصاً سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی جدوجہد ہمیشہ یاد کی جائیں گی، 6 اپریل 1980 کو ممبئی کے ایک کانفرنس میں بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر کہا تھا کہ اندھیرا چھٹے گا، سورج نکلے گا، کمل کھلے گا. اس لئے پارٹی کے کارکنان مستعدی سے پارٹی کو مزید مستحکم کرنے میں لگ جائیں۔ آج اسی کا نتیجہ ہے کہ بھاجپا مسلسل آگے بڑھتی جا رہی ہے.
مزید پڑھیں:بی جے پی کا یوم تاسیس: وزیراعظم کی خاص اپیل
وزیر سمراٹ چودھری نے مزید کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی آئندہ آٹھ اپریل کو اشوک سمراٹ کی جینتی بھی دھوم دھام سے منائے گی جس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، بہار میں این ڈی اے حکومت اشوک سمراٹ کے کارناموں کی تشہیر بڑے پیمانے پر کرے گی تاکہ نئی نسل انہیں جان سکے، اشوک سمراٹ اس ملک کی ایک شناخت ہے، اسی نام پر اشوک چکر دیا جاتا ہے۔