اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا، ویسٹ کے بسرخ تھانہ علاقے میں شراب پینے سے روکے جانے پر ایک شخص نے مبینہ طور اپنی سگی بہن کو گولی مار کر اسے ابدی نیند Man Shot dead His Sister in Noidaسلا دیا۔
بھائی کے ہاتھوں سگی بہن کو گولی مار کر قتل کرنے کے واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Brother Kiled sister in Noidaواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔ دوسری جانب قتل کے اس معاملے کے ملزم کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سورج اپنے پورے خاندان کے ساتھ بسرخ تھانہ علاقہ کے تحت گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں واقع جلال پور گاؤں میں رہائش پذیر ہے۔ سورج کے گھر میں اس کی 3 بہنیں اور 2 بھائی ہیں، جبکہ اس کے والدین بھی سورج کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق 22 سالہ سورج شراب کا عادی ہے اور انورٹر کی مرمت کا کام کرتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سورج کی 32 سالہ بہن بھی جلال پور گاؤں میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔ پولیس نے مزید کہا: ’’سورج کی بہن روچی نے سورج کے رات دیر گئے شراب پینے پر احتجاج درج کیا جس پر سورج نے اپنی سگی بہن کو گولی مار کر قتل Sister stopped Brother from consuming Alcohol, He shot her Deadکر دیا۔‘‘
مزید پڑھیں: Girl Batters Mother To Death With Frying Pan: نوئیڈا میں بیٹی نے والدہ کا قتل کیا
گولیوں کی آواز سن کر پورا خاندان حیرت زدہ رہ گیا۔Homicide in Noida پولیس کو فوری طور واقعے کی اطلاع گئی اور جنہوں نے ملزم کو حراست میں لیکر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے طبی مرکز روانہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔